لاہور ٹیکس بار ایسوسی میں ایپلاء کی جانب سے وقار تقریب


لاہور ٹیکس بار ایسوسی میں ایپلاء کی جانب سے وقار تقریب
ایپلاء 23 جنوری کی پر وقار تقریب بمقام لاہور ٹیکس بار ایسوسی میں تقریباً تمام معزز پاکستان بار کونسل اور معزز پنجاب بار کونسل کے نو منتخب عہدیداران تشریف لائے اور علی احسن رانا صاحب صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن و کیبنٹ ممبران نے و ایپلاء قیادت نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو ایپلاء ممبران کی جانب سے منتخب ہونے کی مبارکبادپیش کی گئی اور متعدد عہدیداران نے ممبران سے خطاب کیا اور اس موقعہ شدید سردی ہونے کے باوجود پر پاکستان بھر (پنجاب، سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا، اسلام آباد،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر) کے اضلاع سے ایپلاء کے لائرز منتخب چیئرمین سلیم سندھو، وائس چئیر پرسن مہوش رانا، صدور صاحبان عہدیداران اور ایپلاء ممبران کثیر تعداد میں تشریف لائے۔ ایپلاء ممبران نے آپسی تعلقات بڑھانے کے لیے ایک دوسرے سے متعارف ہوئے، ہیڈ آفس ایپلاء نے انہیں تمام درخواست گزاروں کے ایپلاءممبرشپ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔ ایپلاء کے متعدد لائرز اور ٹیکس پریکٹشنرز ممبران کو ایپلاء کی جانب سے کورسز کروا کر ان کو ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور کے ممبرشپ سرٹیفکیٹ جاری کروانے میں مالی مدد کی گئی، ایپلاء ممبران کو Paid ٹیکس ٹریننگ امتحان پاس کرنے پر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، ایپلاء لاہور کے صدر جناب وقاص علی رانا کو Law GAT سٹوڈنٹس کے ایشو پر مامور کیا گیا جنہوں نے متاثرہ سٹوڈنٹس کی اجتماعی درخواست ظہرانہ کے الوداعی ملاقات میں پاکستان و پنجاب بار کونسل کے عہدیداران کو پیش کرکے انکو ینگ لائرز کے مسائل سے آگاہ کیا، نعیم سندھو کو ایپلاء کے LATکے متاثرہ سٹوڈنٹس کی نمائندگی کے لئے مامور کیا اور اسی سلسلے میں متعلقہ بار عہدیداران کو تحریری درخواست دی گئی ایپلاء ممبران کے لیے سردی کی شدت میں کمی کرنے کے لیے خصوصی انتظامات ،ہیٹر لگائے گئے اور حسب روایت ایپلاء نے پر تکلف ظہرانے کے بعد معزز ممبران کو رخصت کیا، اس تقریب خصوصی کو طور پر ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر میڈیا کوریج دی گئی، بعد از تقریب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایل ایل بی، پارٹ ون کے رزلٹ لیٹ ایشو پر ایپلاء متاثرہ سٹوڈنٹس نے مال روڈ پر بڑی ریلی نکالی اور شدید سردی میں دھرنا دیا پولیس کی بھاری نفری امن و امان قائم رکھنے کے لیے تعینات کی گئی اس موقعہ پر گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور کے ایپلاءطلباء نے بھی احتجاج میں اپنی ڈگریوں کی HEC سے تصدیق سے انکاری کی زیادتی پر احتجاج کیا، آل پاکستان لاء ایسوسی، ایپلاء کے اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر پنجاب کے آفیشلز سے ملاقات کر کے دونوں یونیورسٹیوں کے مظالم بتائے ، انہوں نے وعدہ کیا کہ پیر تک گورنر پنجاب پاکستان واپس آئیں گے اور ان سے متاثرین کی ملاقات کروا دی جائے گی اور احتجاج میں شریک تمام ایپلاء ممبران نے اس وعدے پر ، ایپلاء زندہ باد کے نعروں کے ساتھ یہ احتجاج عارضی طور پر ملتوی کر دیا اس تمام احتجاج کو پاکستان بھر کے میڈیا نے براہ راست ٹی وی پر نشر کیا ، یاد رہے کہ آل پاکستان لاء ایسوسی ایشن، ایپلاء پاکستان بھر کے سٹوڈنٹس کی فلاح و بہبود اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے تمام اخراجات و انتظامات مکمل طور پر فری فراہم کرتی ہے کسی بھی مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی ایپلاء کی خدمات کا دائرہ کار ملک بھر بشمول آزاد کشمیر تک پھیلا ہوا ہے اور ایپلاء کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے

 

This Post is added by the Editor of the Company