جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا


جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج ، جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے ۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز 26 نومبر 2016 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔ جسٹس چوہدری عبد العزیز اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 33 ویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے اہم ججز میں شمار ہوتا ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور جج بننے سے قبل ان کا شمار انتہائی قابل وکلاء میں ہوتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے علیل والدہ کی دیکھ بھال کیلئے راولپنڈی کام کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو راولپنڈی کی بجائے ملتان بھجوا دیا تھا۔ جس کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ جسٹس چوہدری عبد العزیز کی جانب سے استعفیٰ دینے کے معاملہ پر وکلاء رہنماؤں، ممبران پاکستان بار احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ، حفیظ الرحمان چوہدری، طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگرز نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز سے استعفیٰ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جسٹس چوہدری عبد العزیز کا شمار ایک انتہائی اہم اور قابل ججز میں ہوتا ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مستفعی ہونے سے ہائی کورٹ ایک قابل جج سے محروم ہوجائے گی۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو وکلاء کی استدعا اور غریب سائلین کی خاطر اپنا مستفعی ہونے کا فیصلہ واپس لے لینا چائیے۔ امید کرتے ہیں کہ جسٹس چوہدری عبد العزیز بار عہدیداروں اور وکلاء کی استدعا پر ہمدردرانہ غور کریں گے۔ ملتان ہائیکورٹ بار نے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی حمایت میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

 

This Post is added by the Editor of the Company