لاہور بار کے الیکشن پر فائرنگ، 12وکلاء سمیت 100 افراد کے خلاف مقدمہ


لاہور بار کے الیکشن پر فائرنگ، 12وکلاء سمیت 100 افراد کے خلاف مقدمہ
لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے موقع پر فائرنگ کرنے والے وکلا کے خلاف اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، مقدمے میں 12وکلا سمیت سو سے زائد افراد ہیں۔ سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں ہوائی فائرنگ اور خوف وہراس پھیلانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ تاحال کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لاہی جاسکی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کاکہناہے کہ قانون سے بالاترکوئی نہیں۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کیاجائےگا۔

 

This Post is added by the Editor of the Company